i پاکستان

سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہتازترین

November 01, 2024

سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی۔چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کے لیے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے متحرک ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی