صوبہ سندھ میں گزشتہ 7 سال سالوں کے دوران جنسی ہراسگی کے 6 ہزار 780 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کی طرف سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں مذکورہ عرصے کے دوران جنسی ہراسگی کے 6 ہزار 780 شکایات موصول ہوئی۔محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق زیادہ واقعات کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہوئے۔رپورٹ میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق کہ 2018 میں جنسی ہراسگی کے 18 اور 2019 میں 422 واقعات رپورٹ ہوئے۔اسی طرح 2020 میں 1 ہزار 841 واقعات اور 2021 میں 1 ہزار 669 واقعات درج ہوئے جبکہ 2022 میں یہ تعداد 1 ہزار 52 ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 2023 اور 2024 میں بلترتیب 891 اور 892 واقعات ہوئے، مجموعی طور پرخواتین کی 2 ہزار 500 اور مردوں کی 4 ہزار 280 شکایات موصول ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے ان شکایات پر قانونی کارروائی کی، سب سے زیادہ 1 ہزار 527 شکایات ضلع جنوبی کراچی اور سب سے کم 27 شکایات سجاول اور ٹنڈوالہیار سے رپورٹ ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی