پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں 20گھنٹے گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے وفاقی وزیرکے خوش نما بیانات سے لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی بے جا سبسڈی ختم کی جائے صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں ملک کو آگے بڑھنے کا فارمولا دیا تھااسی میں تمام مسائل کا حل ہے ہفتہ کے روز سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دو بھر ہوچکا ہے وفاقی وزیر پانی وبجلی اویس لغاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نما بیانات دینے کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے انہیں بے جا سبسڈی کا سلسلہ بند کیا جائے شازیہ مری نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران ملک کو آگے بڑھانے کے لئے جو تجویز دی تھی تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے اسی سے ملک کی مشکلات کم ہونگی اور ملک آگے بڑھے گا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی