محکمہ بلدیات سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈر میں 70 ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر،چیف مونسپل آفیسر، میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کو طلب کر لیا گیا، 5 جون کو متعلقہ افسران اسٹیٹمینٹ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ افسران کو جنوری 2021 سے آج تک کے ٹرانزیکشن ڈیٹیل، اوریجنل بینک چالان بک، ٹینڈرز کی تفصیلات، ورکس کمپلیشن رپورٹ، اور سٹاک بک ساتھ لانے کا حکم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر 3 سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کراچی نے لیٹر جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی