i پاکستان

سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کر دیا،کراچی میں بلدیاتی انتخابات 7 ویں بار ملتوی ہونے کا خدشہتازترین

December 27, 2022

شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات 7 ویں بار ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کر کے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں کے اعتراض کے باعث کراچی اور حیدرآباد کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔ ایم کیو ایم نے بلدیاتی حلقہ بندیوں میں درستی اور تبدیلی کے لیے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے، جس میں حلقہ بندی میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کا حوالہ بھی دیا گیا۔ خط میں بلدیاتی حلقہ بندی میں تبدیلی کے لیے قانونی نکات پر اٹارنی جنرل سندھ کی آرا بھی شامل کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی