سندھ حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 اپریل سے 13 اپریل تک عیدالفطر کی 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان 10 اپریل سے 13 اپریل تک کیا ہے۔ دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی