سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔ سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے الیکشن کرانے سے معذرت کر لی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کم از کم تین ماہ تک بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے جوابی خط میں کہا ہے کہ سندھ میں پولیس فورس موجود نہیں ہے،بلدیاتی الیکشن کیلئے37 ہزار پولیس اہلکار درکار ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث17ہزار پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے نہیں آسکتے۔ لانگ مارچ کے باعث 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی درخواست پر سیلاب اور دیگر وجوہات کی بنا پر 3 مرتبہ کراچی و حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کا الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق سندھ حکومت سے یکم نومبر تک جواب طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی کیلئے کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی