i پاکستان

سندھ حکومت کا کسانوں کو ایک لاکھ ایکڑ پر سمارٹ سبسڈی دینے کا فیصلہتازترین

December 05, 2024

سندھ حکومت نے کسانوں کو ایک لاکھ ایکڑ پر سمارٹ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر زراعت محمد بخش مہر کی زیرصدارت سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ بارے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری زراعت نے بریفنگ دی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے 9 اضلاع میں مختلف پرو گرامز شروع کئے جائیں گے، منصوبے کے تحت 185 نئے واٹر کورسز بنائے جائیں گے جبکہ 500 واٹر کورسز کی لائننگ جلد مکمل کی جائے گی۔اڈ موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کسانوں کو ایک لاکھ ایکڑ پر سمارٹ سبسڈی دی جائے گی، 14ہزار 575 ہاریوں کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے آگاہی اور تربیت دی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسانوں کو پانی، یوریا کھاد، زرعی پیداوار بڑھانے اور بیج کے استعمال کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی