i پاکستان

سندھ حکومت کا کراچی، دادو اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان،نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیاتازترین

January 13, 2023

سندھ حکومت نے کراچی، حیدر آباد، دادو میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا ہے، ہفتہ کوکراچی میں حکومتِ سندھ کے اعلی سطح اجلاس کے بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی کے احتجاج اور دھمکی پر نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں پر تحفظات تھے، فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے،سندھ حکومت نے کراچی سمیت حیدرآباد ،دادو بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے جبکہ سندھ کے باقی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن معمول کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن کو آئین کی شق 10 کے تحت خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جو تحفظات ہیں انہیں حکومتی سطح پر حل کریں گے کیونکہ وہ ہماری اتحادی جماعت بھی ہے تاہم انہوں نے صوبہ سندھ میں سکیورٹی خدشات کا ذکر بھی کیا ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حیدر آباد کے ایک ضلع میں بھی بلدیاتی الیکشن ابھی نہیں ہوں گے، کراچی ڈویژن، حیدر آباد کے ایک ضلع کی حلقہ بندیوں کو واپس لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی