محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بارہ مختلف بیماریوں کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ای پی آئی سندھ کے انچارج ڈاکٹر نعیم راجپوت نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو یہ ویکسین اور پولیو سے بچا ئوکے قطرے لازمی پلوائیں۔بچوں کو ویکسین لگے گی تو وہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔نئے سال 2025 میں بھی والدین کو بہترین پیغام دیا،محکمہ صحت کی جانب سے 12 مختلف بیماریوں کی مفت ویکسین لگائی جاتی ہے ۔ نعیم راجپورت نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو یہ ویکسین اور پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں، محکمہ صحت پورے سندھ میں صحت کی بہترسہولتیں فراہم کررہا ہے،والدین پولیو اور دیگر حفاظتی ویکسین کے لیے آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھی تعاون کریں،ہمارے بچوں کو ویکسین لگے گی تو وہ مختلف بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی