سندھ ہائی کورٹ نے سزا گردی کے مجرم کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت عالیہ سندھ میں لڑکی سے شادی کے تنازع پر شہری کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم محمد سہیل عرف کالو کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کردیں۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 14 سال قید بامشقت کی سنائی تھی، جس کے خلاف ملزم نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ملزم نے برنس روڈ کے علاقے میں 2016 میں اسرار احمد کے چہرے پر تیزاب پھینک کر جلا دیا تھا۔ ملزم محمد سہیل اور مدعی اسرار کے درمیان ایک ہی لڑکی سے شادی کرنے پر تنازع تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی