i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کی بیٹی کی درخواست پر 10روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لیتازترین

January 27, 2023

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے والد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے، بابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے،عدالت نے 10دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ان کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کر دیے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ بابر غوری 30جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، بابر غوری پاکستان پہنچنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی