i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 درخواستوں کو یکجا کردیاتازترین

October 30, 2024

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک بار پھر درخواست دائر کردی گئی جبکہ عدالت نے دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت آج (جمعرات) تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے، درخواست جلد سن لیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کل دونوں درخواستیں باجماعت سن لیں گے۔عدالت کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا گیا۔عدالت نے دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی