i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر سماعتتازترین

November 23, 2024

سندھ ہائیکورٹ میں منشیات برآمدگی کیس میں ملزمان کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت کے استفسار پر محکمہ داخلہ سندھ اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ پیش کی گئی۔تاہم دس سال میں پکڑی گئی منشیات سے متعلق رپورٹ پر عدالت مطمئن نہ ہو سکی، عدالت نے کہا عبوری رپورٹ پیش کی گئی ہے، اس کی بھی وضاحت پیش نہیں کی جا سکی۔ محکمہ داخلہ اور ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے عدالت سے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے 10 سال میں چاروں صوبوں سے برآمد منشیات کی رپورٹ طلب کر لی۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ منشیات کہاں اور کس دن تلف کی گئی رپورٹ پیش کی جائے، بتایا جائے کہ کیا منشیات ڈپٹی کمشنر یا متعلقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں تلف کی گئی؟ عدالت نے تنبیہہ کی کہ اگر رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکریٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پیش ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی