i پاکستان

سندھ ہائیکور ٹ ،کورنگی بھٹائی کالونی میں چائنہ کٹنگ معاملے پر ڈپٹی کمشنر عدالت طلبتازترین

January 31, 2025

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے کورنگی بھٹائی کالونی میں چائنہ کٹنگ کے معاملے پر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی طور پر طلب کر لیا۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ 4 مارچ کو ریکارڈ اور نقشوں کے ہمراہ پیش ہو کر صورتحال کی وضاحت کریں، چیف سیکرٹری سندھ ریونیو بورڈ کے متعلقہ افسران کی جانب سے جوابدہی یقینی بنائیں۔درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ میں 65 فٹ چوڑے روڈ پر غیر قانونی پلاننگ اور تعمیرات ہو رہی ہیں، درخواست بھٹائی کالونی میں پلاٹ نمبر ڈی 899 اور 907 غیر قانونی ہیں، یہ پلاٹس کورنگی کے ماسٹر پلان میں وجود نہیں رکھتے، چائنہ کٹنگ کا نتیجہ ہیں۔وکیل کی جانب سے دلائل میں مزید کہا گیا ہے کہ ان پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ اور ان پر تعمیرات منہدم کرنے کا حکم دیا جائے، متعدد بار نوٹسز کے باوجود فریقین کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا جا رہا۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ نے کورنگی بھٹائی کالونی میں چائنہ کٹنگ کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی