سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست پر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ خرم شیر زمان عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لیے ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی ضرورت ہے۔وکیل نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس نے خرم شیر زمان کے پاسپورٹ کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خرم شیر زمان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکتے۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست پر فریقین سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی