i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکمتازترین

July 03, 2023

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ضلع وسطی میں تمام غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ڈسٹرکٹ سینٹرل غیر قانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے،عدالت نے استفسار کیا کہ ایس بی سی ایغیرقانونی تعمیرات روکنے میں کیوں ناکام ہے؟ کیوں نہ اس کا ذمہ دار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ٹھہرایا جائے؟عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو 17 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا جب کہ آئندہ سماعت سے قبل غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی