i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکمتازترین

October 27, 2022

سندھ ہائیکورٹ نے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے مہلت طلب کرلی۔ پولیس حکام نے کہا کہ لاپتا افرادکی بازیابی کے اقدامات کیے جارہے ہیں، مختلف وفاقی اداروں کو خطوط لکھے ہیں، جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی