i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلبتازترین

January 29, 2025

سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف چوتھی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ایڈووکیٹ سہیل حمید نے کہا کہ کوئی بھی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم نہیں ہوسکتی، ترمیم آئین پر اثر انداز نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ کا فل بنچ بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کے برعکس ترمیم کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکومت نے خلاف قانون ترمیم کر کے عدلیہ کو پارلیمنٹ کے ماتحت کر دیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی