سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے کام روکتے ہوئے جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں پی ایس 95 سے آزاد امیدوار راجا اظہر سمیت 4 امیدواروں کی درخواستوں کی سماعت ہونا تھی۔ سندھ ہائی کورٹ میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کے بعد ممکنہ طور پر نیا روسٹر جاری ہوگ، نئے روسٹر جاری ہونے کے بعد ہی موجودہ ٹربیونل کا کام جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی