i پاکستان

سندھ ہائی کورٹ ،کے فور منصوبے کیلئے وفاق سے فنڈز جاری نہ ہونے کے کیس کی سماعت،وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلبتازترین

August 22, 2024

سندھ ہائی کورٹ میں کے فور منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہ کیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، شہری واقف شاہ کی درخواست پر عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کر دئیے۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ان سے جواب طلب کر لیا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2023 میں کے فور منصوبہ مکمل ہونا تھا لیکن فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے یہ مکمل نہیں ہو سکا ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کیا کہ کے فور منصوبے کے لیے وفاقی حکومت نے 16 بلین فنڈز دینا تھا، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز میں تاخیر کے سبب کے فور منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ درخواست گزار نے کہا کے فور منصوبے سے کراچی کو 250 ملین گیلن پانی ملنا ہے، جب کہ کراچی میں پانی کی قلت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے، فنڈز جاری کر کے کے فور منصوبے کو فوری مکمل کیا جائے۔درخواست گزار نے یہ بھی بتایا کہ یہ منصوبہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے اشتراک سے شروع ہوا تھا، اور 2020 میں کے فور منصوبہ واپڈا کے سپرد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی