i پاکستان

سندھ ہائی کورٹ آئینی بینچ،ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی کو نوٹس جاری، 6 ہفتوں میں جواب طلبتازترین

December 26, 2024

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست پر کے ایم سی کو نوٹس جاری کردئیے۔ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل امتیار جوگی نے موقف اپنایا کہ کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا نہیں کیے جا رہے، ریٹائرمنٹ کے فوری بعد لیو انکیشمنٹ، گریجیوٹی و دیگر مراعات ادا کی جانی چاہیے تھیں، کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔وکیل کا موقف سننے کے بعد عدالت نے کے ایم سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی