i پاکستان

سموگ تدارک، لاہور کے اہم علاقوں میں گرین لاک ڈائون پر عملدرآمد کا آغازتازترین

October 31, 2024

لاہور میں سموگ سے نمٹنے کیلئے گرین لاک ڈائون کے تحت شملہ پہاڑی اور اس کے گردونواح میں اقدامات شروع کر دیئے گئے جبکہ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 208 ریکارڈ کی گئی ہے۔گرین لاک ڈائون اقدامات کے تحت ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر 4 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، شملہ پہاڑی کے گردونواح میں چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، ایبٹ روڈ، ایجرٹن روڈ، ایمپریس روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے ہر قسم کی دھواں چھوڑنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند ہے۔نادرا آفس اور شاہین کمپلیکس کے باہر سے پارکنگ کو دیگر مقام پر منتقل کر دیا گیا جبکہ گڑھی شاہو چوک، پولیس لائنز، منٹگمری روڈ اور ڈیوس چوک سے کوئی بھی رکشہ شملہ پہاڑی کیطرف نہیں آئے گا۔شاہراہوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی پر موجود ہیں، گرین لاک ڈان کے علاقہ میں کھلی جگہ پر پانی چھڑکا بھی جاری ہے، کھلی جگہ پر بغیر چھڑکا جھاڑو لگانے پر پابندی ہے۔شملہ پہاڑی نادرا آفس کے باہر بڑی پارکنگ بھی ختم کر دی گئی ہے ، ایک ماہ کے لئے نادرا پارکنگ متبادل کھلی جگہ منتقل کردی گئی۔گرین لاک ڈائون کے پہلے روز شملہ پہاڑی کے علاقہ میں فضائی آلودگی انڈیکس 300 تک ہے، شملہ پہاڑی کے علاقہ میں عمومی طور پر سموگ کی شرح کافی زیادہ ریکارڈ کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور میں گرین لاک ڈائون لگایا گیا ہے ، ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیرروڈ، شملہ پہاڑی سے گلشن سینما اور ایبٹ روڈ ، ریلوے سٹیشن اور ایمپریس روڈ کو بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے، ان علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر مکمل طور پر پابندی ہو گی، کمرشل جنریٹرز ان علاقوں میں نہیں چلائے جائیں گے جبکہ چنگ چی رکشہ کا ان علاقوں میں جانا سختی سے بند رہے گا، اوپن باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہے۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کے علاقے امریکی قونصلیٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 322، سید مراتب علی روڈ کا اے کیو آئی 213 اور جوہر ٹان کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 277 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 18 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی