لاہور سمیت ملک بھر میں سموگ کا روگ ہونا شروع ہو گیا تاہم صوبے کی فضا تاحال مضر صحت ہے جبکہ بھارت کا شہر دہلی 480 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔لاہور فضائی آلودگی میں بدھ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر براجمان رہا ۔ لاہور کا اے کیو آئی339 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 507 تک جا پہنچا ہے۔اسی طرح لاہور میں مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جوہر ٹائون کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 402 تک پہنچ گیا ہے تاہم آج ملتان کا اے کیو آئی326 ریکارڈ ہوا ہے۔دوسری جانب سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سکولوں میں بیرونی کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی