سول اسپتال ڈسکہ میں دوائی لینے آئی 20سالہ لڑکی کو ملزم نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ڈسکہ سول ہسپتال میں جواں سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج ایف آئی آرمتن کے مطابق سول اسپتال ڈسکہ میں دوائی لینے آئی عوامی روڑ حمید کالونی کی رہائشی 20سالہ لڑکی کو ملزم نے مبینہ طور پر ورغلا پھسلا کر اسپتال کے واش میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔واقعے کے بعد مبینہ ملزم جان سیماردینے کی دھمکیاں دیتے فرار ہو گیا تھانہ سٹی نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کا کہنا ہے فرار ملزم کی گرفتاری لیے چھاپیمارے جارہے ہیں،اسپتال میں لڑکی کے سیمپل حاصل کرکے فرانزک کیلیے لاہور بھیج دئیے گئے ہیں۔اسپتال کے پبلک واش روم میں مبینہ زیادتی کا واقعہ عملے کی غفلت اورناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث پیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی