چیئرمین این ایچ اے خرم آغا نے کہا سکھر حیدرآباد موٹروے میں ہونیوالی بے ضابطگیوں پر ریکوری بھی کی ہے،جس دن ہمیں اس معاملے کا پتہ چلا ہم نے فوری چیئرمین نیب کو کیس بھجوادیا،فراڈ میں بنک ملوث تھا انہیں معلوم تھا کہ حکومت کے پیسے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس نے بتایا کہ سب سے پہلے وزارت مواصلات فیصلہ کرتی ہے کہ نئی بیٹیں کھولنی ہیں، اس وقت ہمارے پاس بلوچستان میں2494 کلومیٹر پر جانے کا پورا پلان ہے،ہمیں بھرتی اور ٹریننگ کا عمل مکمل کرکے پولیس اہلکار کو سڑک پر لانے پر ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرنس احمد عمراحمد زئی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹروے میں 4.09 ارب کی کرپشن کا معاملہ کمیٹی میں زیر غورآیا۔جس پر چیئرمین این ایچ اے خرم آغا نے کہاکہ اس موٹروے میں جو خرد برد ہوئی اس میں سے ریکوری بھی کی ہیجو لینڈ ایکوزیشن کے پیسے ہیں وہ ملے انہی لوگوں کو ہیں جن کو ملنے چاہیے،جس دن اس میں کرپشن کی خبر آئی میں نے اسی دن اپنے جی ایم لینڈ کو وہاں بھیج دیا،جو پیسے جاری کیے گئے اسمیں سے کچھ سندھ بنک میں رکھے گئے جس کا پرافٹ بھی آرہا ہے،جامشورومیں کوئی لینڈ ایکوزیشن نہیں کی،جس دن ہمیں اس معاملے کا پتہ چلا ہم نے فوری چیئرمین نیب کو کیس بھجوادیا،ڈی جی ایف آئی اے کو بھی کیس بھجوایا،اور بندوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے،اس میں سندھ بنک کے لوگ بھی شامل تھے،فراڈ میں بنک ملوث تھا انہیں معلوم تھا کہ حکومت کے پیسے ہیں ،ہم نے ایف آئی اے اور نیب کو بھی سندھ بنک کے ملوث ہونے کا بتایا،کیش پے منٹ کسی اے سی ڈی سی کی جانب سے نکالا جانا لمحہ فکریہ ہے،ڈی سی کو دو ارب سرکاری نکالنے کا کیا اختیا رہے پے منٹ چیک کے ذریعے کیوں نہ کی،سندھ حکومت کی حد تک غلطی ہوئی ہے تاہم انہوں نے سندھ بنک کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس معاملے کو نیب انکوائری تک موخر کرتے ہیں۔
ضلع کیچ بلوچستان تک موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں توسیع سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔آئی جی موٹروے پولیس نے بتایا کہ سب سے پہلے وزارت مواصلات فیصلہ کرتی ہے کہ نئی بیٹیں کھولنی ہیں، اس وقت ہمارے پاس بلوچستان میں2494 کلومیٹر پر جانے کا پورا پلان ہے،ہمیں بھرتی اور ٹریننگ کا عمل مکمل کرکے پولیس اہلکار کو سڑک پر لانے پر ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے،بھرتی کے بعد چھ مہینے تو صرف ان کی ٹریننگ ہوتی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ شہروں میں تو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے،وہاں سمارٹ پلاننگ کریں۔این 25 کو پہلے کور کرلیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی