i پاکستان

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اعجازچودھری کو سینیٹ نہیں لایا گیا، بیرسٹر عقیل ملکتازترین

January 15, 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقل ملک نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اعجازچودھری کو سینیٹ نہیں لایا گیا۔ایک انٹرویومیں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈرچیئرمین سینیٹ نے جاری کیے، اگر کل تک اعجازچودھری کوسینیٹ نہ لایا گیا تو ایوان کی توہین ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے سکیورٹی وجوہات کی بنا پراعجاز چودھری کو سینیٹ نہیں لایا گیا، پی ٹی آئی سینیٹر کے پروڈکشن آرڈر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے۔وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمیں جمہوریت کے لیکچر نہ دیں، تحریک انصاف کے دور سے ہمارے دور میں معاملات بہتر ہے، اس معاملے سے پنجاب حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی