i پاکستان

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاکتازترین

February 08, 2025

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کر کے دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے جنرل علاقے دتہ خیل میں آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن افغان شہری مارا گیا، ہلاک افغان شہری پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث نکلا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک افغان کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی