سیری سپلائی میں آٹا ناپید 150 ٹن آٹا سپلائی میں کٹ لگا دیا گیا، جلد سابقہ کوٹہ بحال نہ کرنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید احتجاج کی دھمکی، احکام بالا ہوش کے ناخن لے اور سابقہ کوٹہ بحال کرے، معززین علاقہ تفصیلات کے مطابق سیری اور اس کے ملحقہ دیہاتوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے تیس ہزار آبادی پر محیط دیہاتوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف ایک ہی سرکاری آٹا سپلائی کا سٹور سیری شہر میں ہے جہاں ہفتہ میں ایک ہی بار آٹا عوام کو مہیا کیا جاتا ہے چند ماہ سے محکمہ خوراک نے سیری سپلائی آٹا میں 150 ٹن آٹا کی سپلائی میں کٹ لگا دیا ہے جس سے عوام علاقہ کی غذائی ضروریات پورا نہیں ہو رہی اور عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ سپلائی انتظامیہ من پسند لوگوں کو آٹا تو مہیا کر دیتی ہے مگر غریب کو ایسے ہی خالی ہاتھ لوٹا دیا جاتا ہے سپلائی انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا کہ سابقہ آٹا سپلائی میں 150 ٹن آٹا میں کٹ لگا دیا ہے جس سے ہم عوام کی ضرورت کو پورا نہیں کر رہے معززین علاقہ نے احکام بالا کو سابقہ آٹا سپلائی کوٹہ بحال کرنے کی استدعا کر دی مزید ان کا کہنا تھا کہ اگر جلد سابقہ کوٹہ آٹا سپلائی بحال نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا محکمہ خوراک ہوش کے ناخن لے اور غذائی قلت کو پورا کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی