i پاکستان

سینیٹر اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکمتازترین

May 29, 2023

گلبرگ لاہور کے پلازہ میں فائرنگ اور جلا گھیرا کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف گلبرگ پلازہ فائرنگ اور جلا گھیرا کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا، پولیس نے اے ٹی سی سے استدعا کی کہ ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی