i پاکستان

سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرکی تحریک انصاف کے سینیٹرز کو ننگی گالی،چیئرمین سینیٹ خاموش کوئی نوٹس نہ لیاتازترین

May 06, 2023

سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے بلاول اورعمران خان پر لغو جملوں سے حملے کیا،پیپلزپارٹی کے سینٹر انورلعل دین نے ایوان میں باآواز بلند تحریک انصاف کے سینیٹر کو گالی دے دی ،پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے بلاول کے بارے میں عالمی میڈیا کی خبر کاحوالہ دیا جواب میں مولا بخش چانڈویوں نے کہاکہ آپ بندوبست کریں ہمارالیڈ ثبوت دے گا کہ وہ اس قابل ہے ساتھ میں عمران خان کے حوالے سے ریحام خان کی کتاب کے حوالے دیئے۔چیئرمین سینیٹ نے بلاول کے حوالے سے لغو جملہ حزف کردیا مگر مولابخش چانڈیو کو نہ روکا اور نہ ہی انورلعل دین کی گالی کا نوٹس لیا۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ انتخابات جبکہ اتحادی بھارت جانا چاہتے ہیں جس طرح ان کے گرو نے لندن میں سکونت اختیار کی ہے یہ بھارت میں سکونت کرلیں ۔وزیرخارجہ کشمیریوں سے غداری کررہے ہیں ۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکی پی کے میں خون بہے رہاہے اورکوئی اس کانوٹس نہیں لے رہاہے ۔جمعہ کوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہاکہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کو دکان کہاہے وزیر اپنے الفاظ واپس لیں اور توہین پارلیمنٹ پر معذرت کریں ملک میں صحت کارڈ ختم کردیا ہے مفٹ آٹا سکیم میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بقول ایک ماہ میں 20ارب روپے چوری کئے ہیں اس الزام کی تحقیقات کی جائیں سیلاب کے نام پر جو پیسے آئے وہ کس نے کھایا ہے آٹے کی تقسیم کی وجہ سے جان بحق ہونے والوں کی تحقیقات کئے جائیں کہ یہ کیوں ہوا ہے ۔ اب ملک میں وزیر خارجہ نہیں وزیر تفریح ہیں ۔وزیر خارجہ گوا کی بیچ پر پائے جاتے ہیں ۔کیوں بھارت مودی سے اتنی محبت ہے اس کانفرنس میں ان لائن شرکت کی جاسکتی تھی ۔ بلاول کے بارے میں عالمی میڈیا کہے رہاہے ۔۔۔۔۔۔( چیئرمین سینیٹ نے جملہ حزف کردیا) ۔

عمران خان نے کہاتھاکہ 370آڑٹیکل بحال نہ ہو بھارت سے تعلقات بحال نہیں کریں گے مگر یہ دورے کررہے ہیں ۔ سپریم کورٹ انتخابات جبکہ یہ بھارت جانا چاہتے ہیں جس طرح ان کے گرو نے لندن میں سکونت اختیار کی ہے یہ بھارت میں سکونت کرلیں ۔جن کو بھارت کے ساتھ محبت ہے وہ وہاں چلیں جائیں۔ وزیر خارجہ کو افغانستان جانے کی توفیق نہیں ہوئی ۔میں نے یہ بات کہی ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا کہے رہاہے وہ کہاہے میں نے یہ بات نہیں کی انہوں نے کشمیر کے خون سے غداری کی ہے ۔ یہ عوام کا سامنا نہیں کررہے ہیں ۔ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی توہین کرتے ہیں ۔ کے پی کے اور پنجاب میں ناجائز حکومتیں ہیں۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وزیر خارجہ افغانستان بھی گئے ہیں ایس سی او میں بلاول پاکستان کی ترجمانی کررہے ہیں یہ ان کی کامیابی ہے ۔قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے جو خط میں لکھا ہے الیکشن وہ کہ رہاہے جو توہین عدالت ہے ۔آئین کہتا ہے کہ90دن میں الیکشن ہوں مگر اس کے بعد اگر مگر کررہاہے ۔جو ماحول یہ چاہتے ہیں ان کو وہ ماحول نہیں ملے گا کیوں کہ عمران خان کو عوام اپنی لیڈر مان چکی ہے اس لیے ان کو الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن بھی دھمکی دے رہاہے کہ ہمارے اوپر تنقید سے توہین ہوتی ہے ۔

ان کا نشانہ صرف تحریک انصاف اور اس کی لیڈر پر مقدمہ بناتاہے ۔الیکشن کمیشن جانب دار ہے ۔الیکشن کمیشن ثابت کررہاہے کہ وہ مختار ادارہ نہیں حکومت کا ذیلی ادارہ ہے ۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ۔ قاسم سوری کی رولنگ کے وقت پارلیمنٹ سپریم نہیں تھی ایک سوموٹو جائز اور دوسرا سوموٹو ناجائز ہے ۔آئین سب سے اوپر ہے ۔ریاست جسم اور آئین روح ہے ۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ بند کریں ۔قراردادوں اور سادہ قانون سے آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ یہ صرف الیکشن سے فرار ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر کامل علی آغا نے کہاکہ پاکستان میں انتقامی سیاست کا بول بالا کرنے کے لیے اقدامات ہورہے ہیں ایک دن میں دس دس کیس درج ہورہے ہیں ۔اس کی مثال پاکستان میں کبھی نہیں ملتی ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کبھی کسی کے ساتھ سیاسی انتقام کی کارروائی نہیں کی ۔ترقیاتی منصوبے بنائے جس کی مثال دی جاتی ہے ان کے گھر پر ریڈ کی جاتی ہے ۔بکتر بند گاڑیوں سے حملہ کیا جاتا ہے گھر کے خواتین کو حراساں کیا جاتاہے۔ اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے ۔اس معاملے کو داخلہ کمیٹی کو بھیجا جائے ۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ فیصل جاوید کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بے بی دو منٹ کے لیے خاموش ہوجاؤ ۔ اعجاز چوہدری چہرے کے مطابق زبان استعمال کریں ۔ آپ کے لیڈر کے بارے میں کتاب میں لکھا ہے ۔ آپ بندوبست کرو ہمارا لیڈر ثبوت دے گا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ سوات کے دھماکے میں 18افراد شہید ہوئے اور 70زخمی ہوئے کی پی کے میں خون بہ رہاہے کوئی اس کانوٹس نہیں لے رہاہے ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی