i پاکستان

سینیٹ میں چار بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے گئےتازترین

February 13, 2023

سینیٹ میں چار بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے گئے ،بلوں میں دستورترمیمی بل (آرٹیکل 62اور63 میں ترمیم) ،پرسنل ڈیٹاپروٹیکشن بل ودیگر شامل ہیں ۔پیرکوسینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلا س میں سینیٹر مہرتاج روغانی نے دستور ترمیمی بل 2023دستور 62اور 63میں ترمیم کا بل پیش کیا بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹر افنان اللہ خان نے پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل 2023ایوان میں پیش کیا ۔ڈیٹا کی پروٹیکشن کا کوئی قانون پاکستان میں موجود نہیں ہے اس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں بھی پاکستان نہیں آرہی ہیں ۔ سینیٹ نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔سینیٹر روبینہ خالد نے قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسلز ترمیمی بل2023 پیش کیا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔سینیٹر رانا مقبول احمد نے مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل 2022ایوان میں پیش کیا بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی