i پاکستان

سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آؤٹ کی ہیٹرکتازترین

February 07, 2023

سینیٹ کے جاری اجلاس میں واک آؤٹ کی ہیٹرک ہو گئی ،اپوزیشن نے حکومتی سینیٹر کی طرف سے محسن عزیزکے حوالے سے سخت الفاظ،مہنگائی کے حوالے سے تحریک التواء مسترد ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا،جبکہ حکومتی سینیٹرکامران مائیکل نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ووزارت بین المذاہب کی تقریب میں غیرمسلموں کے حوالے سے گفتگو کے خلاف واک آؤٹ کیا،وزیرمذہبی کے خلاف واک آؤٹ میں حکومتی و اپوزیشن کے سینیٹرز نے بھی ساتھ دیا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان میں تمام وزارتوں کے جوابات دیئے ،وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان نے ایوان کو بتایاکہ جولائی 2022سے دسمبر 2022تک ریلوے کو 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے ،جبکہ ریلوے میں 68مسافرریل گاڑیاں چل رہی ہیں ،ایف آئی اے کے 243ملازمین کو ریگولر کردیا ہے اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے لیے سنٹر بنایاہے جس میں 709کتے رکھے گئے ہیں ،چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔منگل کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیاکہ ایف آئی اے کے 243ملازمین کو تنخواہ دو ماہ سے نہیں ملی ہے ۔وفقہ سولات کے دوران تمام وزارتون کے جواب وزیر مملکت برائے قانون انصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہاکہ ایف آئی اے کے ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہے اب ان کو تنخواہیں ملیں گئیں

۔ایم ایل ون ریل منصوبہ سابقہ دورحکومت میں سست روی کا شکار ہوگیاتھا ۔اس وقت ریلوے میں 68مسافر گاڑیاں چل رہی ہیں۔پاکستان میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ چینل ہیں جو اچھا مواد دیکھارہے ہیں ۔اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے حوالے سے بتایاکہ 709آوارہ کتے ترلائی میں کتوں کے سنٹر میں رکھے گئے ہیں ۔ریلوے کے حوالے سے سینیٹر مشتاق احمد تجویز دی کہ کس طرح ریلوے کو بہتر کیا جاسکتا ہے ۔ سینیٹردنیش کمار نے کہاکہ سال 2022جولائی سے دسمبر 2022تک 24ارب روپے کا خسارہ ہواہے جبکہ جواب میں 2.977ارب روپے خسارہ لکھا ہواہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیر اطلاعات غائب ہیں ۔سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ یہاں پر کتوں کی بات کی جارہی ہے انسانی حقوق کی بھی بات کریں جس پر بہرمندتنگی نے لقمہ دیا تو فیصل جاوید نے زور سے آواز نکلالی جس کے بعد بہرمندتنگی اور فیصل جاوید میں تلخ کلامی ہوئی اسی دوران محسن عزیز کو کچھ کہاتو انہوں نے بھی سخت جملوں کو استعمال کیا ۔سینیٹربہرمندتنگی کی طرف سے محسن عزیز سے بدتمیز ی پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وزیر مملکت سینیٹرشہادت اعوان نے کہاکہ یہ کیوں ناراض ہورہے ہیں۔جس پر باپ کے ارکان اپوزیشن کو مناکر ایوان میں لائے ۔

ایجنڈا شروع ہوا تو محسن عزیز نے مہنگائی پر تحریک التواء پیش کی کہ اس پر ایوان میں بحث کرائی جائے ۔ایوان میں گنتی کی گئی تو تحریک کے حق میں 19اور مخالفت میں 25ووٹ آئے اس طرح تحریک مسترد کردی گئی ۔مہنگائی پر تحریک التوا مسترد ہونے پر اپوزیشن نے ایوان سے دوسری بارواک آؤٹ کیا اور نعرے لگائے کہ پوری دال ہی کالی ہے۔جس کے بعد چیف وہپ سینٹرسلیم مانڈوی والا کو اپوزیشن کو منانے کے لیے چیئرمین سینیٹ نے بھیج دیا ۔عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینٹر کامران مائیکل نے عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد میں تقریب رکھی گئی تھی جس میں تمام غیر مسلموں کو بھی بلایاگیاتھا مگر وہاں پر دیگر مذہب کے حوالے سے متنازعہ باتیں کی گئیں دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کردیامیں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور وزارت کے اس اقدا م کے خلاف واک آؤٹ کرتاہوں اس طرح حکومتی سینیٹر کے ساتھ حکومتی سینیٹرز اور اپوزیشن کے سینیٹرز نے تیسری بار ایوان سے واک آؤٹ کیا۔وزیر مملکت برائے قانون انصاف شہادت اعوان کامران مائیکل کو مناکر لائے ۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس 10فروری بروزجمعہ کی صبح 10بج کر 30منٹ تک ملتوی کردیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی