سماجی تحفظ اور تخفیف غربت کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج جمعرات 22 اگست دن دو بجے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کانفرنس ہال اسلام اباد میں چیئرمین سینیٹر علی محمد عمر کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان احساس مستحقین پروگرام بل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔اس کے علاوہ بی آئی ایس پی میں کام کرنے والے ملازمین کے بارے میں بھی بریفنگ لی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی