سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز کا اجلاس آج منگل ہوگا ۔یہ اجلاس آج منگل تین ستمبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاوس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں چیئرمین سینیٹر ذیشان خانزادہ کی صدارت میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز کی املاک کے بارے میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا بل زیر غور آئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی