سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس آج جمعرات دن ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ لاجز اسلام اباد میں چیئرمین سینٹر سیف اللہ ابڑو کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کمیٹی کو اپنی وزارت کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے۔کمیٹی آئی ایم ایف کے پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی اور جون 2024 تک لیے گئے تمام قرض کی تفصیلات طلب کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی