اختیارات کی منتقلی کے بارے میں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس آج منگل 30 جولائی کو پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سینٹر ڈاکٹر ذرقہ سہروردی تیمور کریں گی۔اجلاس میں وزارت توانائی، وزارت انسداد منشیات، وزارت تحفظ خوراک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔متعلقہ حکام کمیٹی کو ان وزارتوں کے تمام ملازمین کے بارے میں آگاہ کریں گے جن میں ڈیلی ویجز کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک ملازمین بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی