i پاکستان

سینٹ قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس آج ہوگا،جڑانوالہ کی رہائشی مریم بی بی کی موت کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگاتازترین

October 03, 2024

سینٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے آج جڑانوالہ کی رہائشی مریم بی بی کی موت کے معاملے کا جائزہ لے گی جسے ملت ایکسپریس کے سفر کے دوران ریلوے کانسٹیبل میر حسن نے بد سلوکی کرنے کے بعد دھکا دے کر نیچے پھینک دیا تھا۔متوفیہ مریم بی بی کے ہمراہ اس کا بچہ بھی تھا اور یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوا تھا۔ریلوے کے حکام اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے اور اس کیس کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ لاجز اسلام اباد میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر جام سیف اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوگا۔کمیٹی اس کے علاوہ گزشتہ پانچ سال کے دوران ریلوے میں بدعنوانی کے مقدمات اور ملازمین اور افسران کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی بریفنگ لے گی۔کمیٹی ریلوے افسران کے خلاف اب تک ہونے والی کاروائی کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کرے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی