i پاکستان

سینٹ قائمہ کمیٹی ، گزشتہ 10 سال کی پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات طلبتازترین

September 07, 2024

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے گزشتہ 10 سال میں پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کر لیں۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس کل پیر نو ستمبر دن 11 بجے پارلیمنٹ لاجز اسلام اباد میں سینیٹر پلو شاہ خان کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی اے کمیٹی کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی