وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذکے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تعمیراتی شعبے میں بہتری اور اپنا گھر بنانے کا خواب پورا نہ ہوسکا،سستا میٹیریل ملنا مشکل ہوگیا،بجٹ پیش ہونے کے بعد تعمیراتی سامان پچیس فیصدمہنگا ہوگیا۔ مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپے کی ہوگئی،جبکہ تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سے غریب آدمی کے لیے اپنا گھربنانا مشکل ہو چکا ہے۔ مارکیٹ میں سریا 120 روپے فٹ،بجری 260 روپے کلو جبکہ ریت 3600 روپے تک پہنچ چکی ہے،بجٹ کے بعد نئے ریٹ سے شہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سے وابسطہ افراد بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی