بلوچستان میں سیلابی ریلے سے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے بعد کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی)کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بولان کلی ساتکزئی میں بڑے سیلابی ریلے سے سوئی سدرن کی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ، مستونگ، قلات، کولفور مچھ، پشین اور ملحقہ علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے باعث سیکورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد کلی ساتکزئی میں 18 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کے لیے ٹیم کو متحرک کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی