i پاکستان

سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، حنا ربانیتازترین

January 18, 2023

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہی کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ جس غیرمتناسب تباہی کا پاکستان کو سامنا ہوا ہے اس کی قیمت پاکستان کو تنہا چکانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زلزلے کے بعد فوری امداد ملی تھی، افسوس کی بات ہے کہ ماحولیاتی بحران کے باوجود اس بار ایسا نہیں ہوا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا کی توجہ سیلاب سے ہٹ گئی ہے مگر پاکستان میں اب بھی سیلاب سے متاثر کئی علاقوں میں کشتیاں چل رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی