ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 12 سو سے تجاوز کرگئی ۔ نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے مزید 19 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد ایک ہزار 208ہوگئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے سندھ میں 432، بلوچستان میں 256 اور خیبرپختونخوا میں 268 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سندھ میں سیلاب سے2ہزار328 کلو میٹرسڑک کونقصان پہنچا ہے جبکہ بلوچستان میں ابتک 1000 اورخیبرپختونخوا میں 1589 کلومیٹرسڑک تباہ ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر کے 243 پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ملک بھرمیں7 لاکھ 33 ہزار488 مویشی سیلاب بہہ گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی