i پاکستان

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن پر حملے کا مقدمہ درجتازترین

May 22, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں روف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما روف حسن کی ایف آئی آر نامعلوم خواجہ سراوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔ رف حسن کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جا رہا تھا تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے مجھے روک کر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران مزید 3 خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا، جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے میری گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، میں خود کو بچانے کے لیے پیچھے ہٹا تو میرے چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا۔ پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی آر میں یہ بھی کہا کہ 2 روز قبل بلیو ایریا میں بھی ایسے ہی حملے کی کوشش ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رف حسن پر جی سیون مرکز اسلام آباد میں خواجہ سراوں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی