i پاکستان

سیکورٹی خدشات، لاہور میں6روز کیلئے دفعہ 144 نافذتازترین

October 03, 2024

حکومتِ پنجاب نے لاہور میں 6 دن کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کر دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق شہر میں سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے ہفتے کے روز لاہور میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر رکھا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج سے 8 اکتوبر تک ہوگا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے کیوںکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی