جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے پیش نظر اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔تفصیل کے مطابق جمعرات کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والاراستہ رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔یہ اقدام جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ جیل جانے والا راستہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کردیاگیا۔کسی بھی مسافریا عدالت پیش ہونے والے ملزم کو نہیں روکاکیا۔پولیس نے ٹریفک کی روانی کیلئے سنگل لائن راستہ کھولے رکھا ، پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ راستہ بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے، ہم عدالت پیش ہونے آئے ہیں لیکن جانے نہیں دیا جارہا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی