i پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، دو خود کش بمباروں سمیت 9 خارجی واصل جہنم،بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمدتازترین

October 24, 2024

سیکیورٹی فورسز نیخیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش بمباروں سمیت فتةالخوارج کے 9 خارجیوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ کارروائی کے دوران دو خودکش بمباروں کے ساتھ ساتھ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں ممکنہ طورپر مزید کسی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز ملک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی