i پاکستان

سیدنا حضرت امام حسین کے فرزند شہزادہ علی اکبر کا یوم ولادت 10 فروری کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گاتازترین

February 07, 2025

سیدنا حضرت امام حسین کے فرزند شہزادہ علی اکبر کا یوم ولادت 10فروری بمطابق11شعبان المعظم منگل کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،اس سلسلے میں ملک بھر کی امام بارگاہوں میں جشن ولادت کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔حضرت علی اکبر11شعبان المعظم 33ھ کو مدینہ میں پیدا ہوئے،آپ نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین کے فرزند اور شیر خداحضرت علی کرم اللہ وجہہ کے پوتے تھے آپ کا لقب اکبر اور کنیت ابوالحسن ہے۔شہزادہ علی اکبر دس محرم یوم عاشور61ہجری کوکربلا کے میدان میں شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے شہید ہوئے،تاریخی روایات کے مطابق آپ بنی ہاشم کے پہلے شہید تھے،آپ کربلا میں سید الشہداء حضرت امام حسین کے قبر مطہر کے ساتھ مدفون ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی