چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ایم این اے سید علی موسی گیلانی اپنے دو روزہ دورے پر فیصل آباد پہنچ گئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ہونے والے آل پاکستان نیزہ گھوڑ سوار مقابلے میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی نے اپنا شاندار میچ کھیلا جس میں انہوں نے نمایا ں کارکردگی دکھائی شائقین نے انہیں کھل کر داد دی پاکستان بھر سے مقابلے میں شرکت کرنے والے شائقین میں مقابلہ جات کو سراہا اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی نے نے کہا کہ موجودہ برق رفتار سوشل میڈیا کے دور میں ہر ادمی مصروف ترین زندگی گزار رہا ہے ہمارے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان کو اباد کرنا چاہیے اور نیزہ بازی اور گھوڑا سواری سے جسمانی اور ذہنی فرحت بخش ایکٹیوٹیز کو فروغ ملتا ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے ینگ لیڈر اور فیوچر کے وزیراعظم چیئرمین بلاول بھٹو پاکستانی نوجوان نسل کی بہتری اور کھیلوں کی فروغ کے لیے ہم وقت سرگرم عمل رہتے ہیں اس لیے پیپلز پارٹی بلا تفریق ملک بھر میں تمام صوبوں سمیت ہر اضلاع میں کھیلوں کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے تو انشائاللہ ہم اپنے نوجوانوں کو دور جدید کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی فرحت کے لیے صبح کی ورزش کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ایکٹیوٹیز کو جاری رکھنے کی تلقین کرے گی کہ ہمارے نوجوان کھیل کے میدانوں کو اباد کریں اور ہسپتالوں کو غیر اباد کریں انشائاللہ اج صبح ہونے والے فائنل مقابلہ جات میں شائقین گھوڑے نیزہ بازی کو دیکھنے کے لیے شاندار مقابلے ملیں گے انشائاللہ ہمارے گھوڑے سوار نیزہ باز میرے سمیت ہمارے کھلاڑی نمایاں کارکردگی دکھائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی