i پاکستان

سیاسی و سیکورٹی صورتحال، 10 سال میں تیل اورگیس کی پیدوار میں اضافہ نہ ہوسکاتازترین

August 19, 2024

پاکستان میں 10 سال کے دوران تیل اور گیس کی طلب کے مقابلے میں پیداوار میں اضافہ نہ ہوسکا۔ پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس( پی پی آئی ایس)کے مطابق 2015 میں پاکستان میں خام تیل کی یومیہ پیداورا 94500 بیرل تھی جو 2024 میں کم ہو کر 70500 بیرل پر آ گئی۔ گیس کی پیداوار 10 سالوں میں 900 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کم ہوگئی۔ پی پی آئی ایس کے مطابق 2015 میں گیس کی یومیہ پیداوار 4016 ایم ایم سی ایف ڈی تھی جو2024 میں کم ہوکر 3116 ایم ایم سی ایف ڈی پر آ گئی جبکہ 2024 میں گیس کی پیداوار 4.4 فیصد سالانہ کمی سے 3116 ملین مکعب فٹ رہی۔ مالی سال 2024 میں تیل کی پیداوار سالانہ 1.5 فیصد معمولی اضافے سے 70536 بیرل یومیہ ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی